شریف خاندان کے نام سے پنجاب میں کتنے منصوبے شروع کیے گئے ہیں؟

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مالی سال 2025-26 کا پنجاب حکومت کی جانب سے 5300 ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں پنجاب حکومت نواز شریف کے نام سے 7 منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی ہدایت کے باوجود  حمزہ شہباز پارٹی امور میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہے؟

نواز شریف کے نام سے 72 ارب روپے کی لاگت سے پہلا سرکاری کینسر اسپتال ’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ‘ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

بجٹ میں نواز شریف کے نام سے سرگودھا میں “نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی” بنایا جا رہا ہے جس کے لیے 8 ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا ہے۔

بجٹ میں نواز شریف کے نام سے ‘Nawaz Sharif Centre of Excellence for Early Childhood Education’  کے تحت پنجاب کی 10 ڈویژنوں میں ابتدائی تعلیم کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے جس پر 3 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف پہلی بار وزیراعظم بنے

نواز شریف کے نام سے قصور میں ’میاں نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی‘ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لیے 2 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں نواز شریف کے نام سے ’نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ‘ بھی بنایا جا رہا ہے جس پر 109 ارب روپے کی خطیر رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں ’نواز شریف آئی ٹی سٹی‘ مکمل کیا جائے گا۔

مریم نواز کے نام سے کتنے پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے پنجاب میں 6 پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔

مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی

9 ارب روپے کی لاگت سے مریم ہیلتھ کلینکس

12 ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ پروگرام

40 ارب روپے سے مریم نواز سوشل سیکیورٹی راشن کارڈ

3 ارب روپے کی لاگت سے مریم نواز دیہی اسپتال، اس اسکیم کے تحت آر ایچ سی اسپتال کو مریم نواز اسپتال کے طور پر اپ گریڈ کیا جائے گا

’مریم نواز دستک ایپ‘ بھی مریم نواز کے نام سے شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل، مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا گیا

اس طرح چیف منسٹر کے نام سے اس سال 25 پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں، جن میں وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم، وزیر اعلیٰ پنجاب سولر پروگرام، چیف منسٹر سڑکیں بحال پروگرام، چیف منسٹر تحصیل پروجیکٹ، چیف منسٹر آئی ٹی پارک، وزیر اعلیٰ اسکل پروگرام، سی ایم یوتھ ایمپلائبیلٹی اینڈ بی پی اوز پروگرام، سی ایم پرواز کارڈ فار انٹرنیشنل پلیسمنٹ، سی ایم ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی پروگرام، چیف منسٹر پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام، سی ایم ماڈل ولیج پروگرام، چیف منسٹر صاف پانی پروگرام، چیف منسٹر وائلڈ لائف ریسکیو فورس، چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان پروگرام، سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ، سی ایم ڈائلیسس پروگرام، چیف منسٹر میل پروگرام سمیت کئی پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کرلیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ