سوشل میڈیا پر پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی باتیں ہو رہی ہیں کیونکہ صارفین ایک ویڈیو دیکھ کر چونک اٹھے اور انہیں لگا کہ اداکارہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔
لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین کو اندازا ہوا کہ یہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ ان کی ایک اور ہمشکل ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کی ہمشکل بشریٰ میمن شارٹ ہیئر اسٹائل میں ہانیہ عامر کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے تھے اور گلدستے موصول کرتے ہوئے وہ مسکراتی نظر آئیں۔
سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز اور تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ خاتون اداکارہ ہانیہ عامر سے کافی مماثلت رکھتی ہیں۔ ان کی لُک اور انداز ہو بہو ہانیہ جیسا ہے۔
View this post on Instagram
کئی صارفین نے کہا کہ پہلی نظر میں انہیں لگا کہ یہ ہانیہ عامر ہیں، ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگا ہانیہ عامر کی منگنی ہو گئی ہے، جبکہ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر وقت ہانیہ کو کاپی کیوں کرتی ہیں کیا آپ کی اپنی کوئی شخصیت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہانیہ عامر کی ہمشکل سامنے آئی ہو بلکہ اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھی ہانیہ عامر کی ایک ہمشکل خاتون سامنے آئی تھیں جن کا تعلق سوئیڈن سے تھا۔ اور 2021 میں ہی رابعہ نامی ایک دُلہن کی کچھ تصویریں وائرل ہوئی تھیں جن میں وہ ہو بہو اداکارہ ہانیہ عامر لگ رہی تھیں۔
پھر 2023 میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لینا اوزترک گلچو جو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ان کی ویڈیوز بھی کافی وائرل ہوئی تھیں کہ یہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتی ہیں۔
اس کے بعد جولائی 2024 میں اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے سے مماثلت رکھنے والا ایک اور شخص سامنے آیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا۔ اس لڑکے کو اس کی گوری رنگت اور چہرے کے ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کا ہمشکل قرار دیا گیا۔