اپر دیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب اور امریکا کی ریاست شکاگو سے تعلق رکھنے والی خاتون مینڈی کی سوشل میڈیا پر ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد امریکی خاتون پاکستان پہنچیں اور پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا۔
ساجد زیب کے مطابق امریکی خاتون مینڈی نے اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنا اسلامی نام زلیخا رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے اپر دیر پہنچ گئی، شادی کی تیاریاں
ساجد کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی خاتون کا ان کے گھر آنا اور اس سے نکاح ہونا ان کے لیے باعثِ مسرت ہے اور پورا گھرانہ اس موقع پر خوشی محسوس کررہا ہے۔
امریکی خاتون زلیخا (سابقہ مینڈی) نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ ساجد زیب سے شادی کرکے بے حد خوش ہیں۔
واضح رہے کہ شکاگو سے تعلق رکھنے والی ائیرہوسٹس مینڈی اور ساجد زیب کے درمیان فیس بک کے ذریعے دو سال قبل رابطہ ہوا تھا، جو وقت کے ساتھ گہری دوستی میں بدل گیا۔ ساجد کے مطابق اس دوران مینڈی نے انہیں شادی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کیا۔ بعدازاں دونوں نے اپنے اپنے خاندانوں کو اعتماد میں لیا اور تمام معاملات باہمی رضامندی سے طے پائے۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن محبت: امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی دُلہن بننے دیر پہنچ گئی
ساجد زیب کا کہنا ہے کہ مینڈی کا تعلق شکاگو سے ہے اور وہ ایک ایئرہوسٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، جبکہ ان کی آمد اور نکاح کو لے کر مقامی سطح پر خوشی اور دلچسپی کی فضا قائم ہے۔