چرواہے میدانی علاقوں سے سرد، سرسبز وادیوں کی طرف کیوں کوچ کرنے لگے؟

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ان دنوں بھیڑ بکریوں اور مال بردار جانوروں کے ہمراہ چرواہوں نے مانسہرہ بھر میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ یہ چرواہے اپنے مویشیوں کو گرمیوں میں سرد جبکہ سردیوں میں گرم علاقوں کی جانب ہانک لے جاتے ہیں۔

ہری پور سے اپنے مویشیوں کے ہمراہ نکلے حسن داد کی منزل کاغان ہے۔ حسن داد کے مطابق وہ لگ بھگ ایک ماہ کے عرصہ میں پیدل ہری پور سے کاغان پہنچتے ہیں۔

’دن میں سفر کرنے والے چرواہے جہاں رات آجائے وہیں رک جاتے ہیں۔ بیمار یا کمزور جانور کو ذبح کرکے کھایا جاتا ہے جبکہ بکنے والے جانوروں کی مدد سے اشیاء ضرورت خریدی جاتی ہیں۔‘

چرواہوں کے مطابق سرد علاقوں میں جانور صحت مند رہتے ہیں اور برفباری شروع ہوتے ہی ان چرواہوں کا سفر دوبارہ گرم علاقوں کی طرف ہوتا ہے، جہاں موسم سرما کا نسبتاً معتدل موسم ان کے جانوروں کی نشوونما کے لیے معاون ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp