گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان حکومت  نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت

اسلام آباد میں گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے اور اب وہاں سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز ہوگا جس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا۔

محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے، مسافروں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کے ساتھ نئے تجارتی مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بھی بڑھے گی۔

مزید پڑھیے: میانوالی میں فیری سروس، سیاح کھنچے چلے آنے لگے

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہوں گی جن  سے بندرگاہوں پر دباؤ کم ہوگا اور وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر سے مال برداری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شعبے میں ترقی قومی معیشت کو تقویت دے گی اور خلیجی ممالک کے ساتھ عوامی رابطے مضبوط ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل