پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

منگل 1 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار

واضح رہے کچھ روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت بار بار پیپلزپارٹی کو اقتدار کا حصہ بننے کی دعوت دے رہی ہے، جس پر پی پی قیادت نے اب سنجیدہ غور شروع کردیا ہے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم اور اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے، اس کی سب سے نمایاں مثال خود امریکا ہے جہاں اسٹیبلشمنٹ داخلی امور، معیشت اور دیگر شعبوں میں فعال کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ دنیا کے تمام ممالک میں کسی نہ کسی سطح پر کردار ادا کرتی ہے، اور جب بھی ضرورت پڑی امریکی اسٹیبلشمنٹ نے براہِ راست مداخلت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی نظام میں بھی اسٹیبلشمنٹ کا کردار اہم ہے، چاہے وہ داخلی معاملات ہوں یا معاشی حالات، تمام شعبوں میں اس کا اثر موجود ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اب یہ کردار ’فورملائز‘ ہو چکا ہے، موجودہ حکومت میں ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہی ہیں۔

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور کہاکہ آج سوات میں دریا کے قریب تجاوزات گرائی جا رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ سب کچھ انہیں پہلے کیوں نظر نہیں آیا؟

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ سیالکوٹ میں ایک نہر کے کنارے افغان باشندوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جو وہاں بھاری مشینری، خاص طور پر ڈمپرز کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہی ڈمپرز کراچی، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کو ہلاک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے حکومت سے تحفظات اب تک دور کیوں نہ ہو پائے؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ ڈمپرز جاپان سے اسکریپ ریٹس پر تین تین کنٹینرز میں درآمد کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ