مون سون کی یلغار، بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے موسم کو خوشگوار کردیا۔ گہرے بادل، ٹھنڈی ہوائیں اور بارش نے اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں کو نکھار دیا۔ مارگلہ کی پہاڑیاں دھلی دھلی نظر آنے لگیں جبکہ شہریوں نے موسم سے خوب لطف اٹھایا۔

اسلام آباد میں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، کلر سیداں، گوجر خان، روات اور اٹک میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث موسم نہ صرف خوشگوار ہوا بلکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

 

مزید پڑھیں: مون سون بارشیں: راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ آئندہ 2 روز کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29، چکلالہ راولپنڈی میں 18، جبکہ تخت بائی (خیبر پختونخوا) میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں: مون سون خطرناک، آبی گزرگاہوں سے دور رہیں: این ڈی ایم اے کا ملک گیر ہائی الرٹ

قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کیا جائے، خصوصاً سیاحوں کو احتیاط برتنے اور موسمی الرٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی