منکی پاکس: اسلام آباد ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے بیدخل کیے گئے افراد کے لیے الگ ڈیسک قائم

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

منکی پاکس کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کے لیے الگ کاؤنٹر بنا دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق امیگریشن کاؤنٹر نمبر 5 پر صرف سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کی امیگریشن کی جائے گی۔ امیگریشن سٹاف کو فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور حفاظتی یونیفارم مہیا کر دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب سے آنے والے ڈیپورٹیز کی امیگریشن کے لیے الگ امیگریشن مہر بھی مختص کر دی گئی ہے۔ امیگریشن سٹاف کو منکی پاکس کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp