محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات : ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں اہم کانفرنس

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں محرم الحرام کے حوالے سے ایک اہم سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کانفرنس کی صدارت آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے کی، جس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، شیعہ و سنی علماء کرام، تاجر برادری اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات، پنجاب میں 1421 ذاکرین و مقررین ضلع بند، 809 کی زباں بندی

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ شرکا نے اس سلسلے میں ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد مظہر نے کہا کہ محرم الحرام میں بھرپور سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام اپنے مذہبی فرائض امن و امان کے ساتھ ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شرکاء کا اس سلسلے میں کردار انتہائی اہم ہے اور ان کی شراکت کے بغیر امن قائم رکھنا ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ

عالم دین قاری عبید اللہ نے کہا کہ ایف سی کا کردار دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ محرم کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مکمل ہم آہنگی اور خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp