مریم نواز مری سے واپسی پر فیلڈ اسپتال دیکھ کر رک گئیں، سہولیات کا جائزہ

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے واپسی کے دوران ایکسپریس وے پر مغل آباد کے قریب قائم فیلڈ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے قافلے نے فیلڈ اسپتال دیکھ کر وہیں رکنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ اسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور طبی عملے سے گفتگو کی اور اسپتال کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور طبی سہولتوں کے حوالے سے ان کے تاثرات سنے۔

مریضوں اور شہریوں نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ فیلڈ اسپتال جیسے اقدام سے خاص طور پر ضعیف افراد اور دور دراز علاقوں کے مکینوں کو علاج کی سہولت ان کی دہلیز پر مل رہی ہے۔ ایک مریض نے کہاکہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ دشوار گزار راستوں سے گزرے بغیر علاج کی سہولتیں گھر کے قریب ملیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے طبی ٹیسٹ اور ادویات کی مفت فراہمی سے متعلق بھی دریافت کیا اور شہریوں کی جانب سے مثبت رائے پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لیے اب فیلڈ اسپتال خود چل کر ان کی دہلیز تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک فیلڈ اسپتال اور ’کلینک آن ویل‘ منصوبے سے سوا کروڑ سے زیادہ مریض مستفید ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) کا ہمیشہ سے منشور رہا ہے اور ان سہولتوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کی سہولت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت اپنی عوامی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کرے گی۔

مریم نواز شریف کی اچانک آمد کی خبر ملتے ہی سینکڑوں شہری سڑک کے اطراف میں جمع ہوگئے اور ان کا پُرجوش استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی