آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی بلے باز ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں کی فہرست جاری کردی ہے تاہم پاکستان کی طرف سے کوئی بھی بلے باز اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟

اس سے قبل جاری کردہ فہرست میں پاکستان کے بلے باز سعود شکیل 10ویں نمبر پر موجود تھے تاہم وہ اب ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

حالیہ فہرست میں پہلا اور دوسرا نمبر انگلینڈ کے بیٹسمین جو روٹ اور ہیری بروک کا ہے جبکہ تیسرا نمبر نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن کا ہے۔

تاہم ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین باولرز کی کٹیگری میں پاکستان کے نعمان علی 5ویں نمبر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp