ہارون رشید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

منگل 24 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے جب کہ ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئرکر دیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ نہیں ہو رہی تھی، ایشین کرکٹ کونسل کا چار فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، ہم نے اے سی سی کے فیصلوں کو چیلنج بھی کیا تھا،میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی، ہم نے افغان بورڈ کو کہا تھا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے، اب طے پایا ہے کہ حکومت کی رضامندی کے بعد سیریز ہوگی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں ہوگی۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ مارک کولز ابھی نمیبیا کے ساتھ مصروف ہیں وہ بھی جلد ہمیں جوائن کرلیں گے، مئی جون میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کا پہلا ’ اسکائی اسٹیڈیم‘: سعودی عرب 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار

معروف ٹک ٹاک اسٹار کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موت کی دھمکیاں موصول

سپریم کورٹ: شبلی فراز کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن روکنے کی درخواست مسترد

ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

حافظ گل بہادر کے پاکستانی حملے میں ہلاک ہونےکی تصدیق ہوگئی؟

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی