اداکار ثاقب سمیر کا جن سے سامنا ہوا تو جن نے انہیں کیا کہا؟

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار ثاقب سمیر کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کا جنات سے سامنا ہوا تو انہوں نے دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی جس پر جن نے کہا ’پڑھنا بند کرو‘ تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

حال ہی میں اداکار ثاقب سمیر نے تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں جس بلڈنگ میں رہتے تھے اس کے سامنے والی بلڈنگ میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جنہیں انہوں نے اداکاری کی ورکشاپ کرائی تھی۔

ایک لڑکی نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جن حاضر ہوتے ہیں۔ اس وقت اس میں بہت پاور آ جاتی ہے اور وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔ اداکار نے کہا کہ ایک دن اس لڑکی پر جن حاضر ہونےو الا تھا تو اس نے مدد کے لیے مجھے بلایا جس پر میں نے کہا کہ ان کے گھر جانا مناسب نہیں اور میں نے دونوں کو اپنے گھر بلا لیا۔

اداکار نے بتایا کہ اس لڑکی پر جب جنات آئے تو اس کے بال اس کے چہرے پر آ گئے، وہ تیز تیز ہلنے لگی اور مرد کی آواز نکالنے لگی جس پر میں نے دل میں سورۃ الناس پڑھنی شروع کر دی اور وہ لڑکی ہلتے ہلتے رکی اور مجھے کہا ’مت پڑھ‘ جس پر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔

ثاقب سمیر نے بتایا کہ میں نے جن کو جواباً کہا کہ میں کیوں نہ پڑھوں جس پر اس جن نے کہا کہ ’ہم اس لڑکی کو واپس کوئٹہ لے کر جائیں گے اور اسے ماریں گے‘۔ میں نے کہا ہمارا آپ سے مقابلہ نہیں ہے آپ ہمیں دیکھ سکتے ہیں ہم آپ کو نہیں دیکھ سکتے۔ آپ کو کس نے لڑکی کے پیچھے لگایا ہے ہم ان سے بات کر لیتے ہیں جس پر انہوں نے جواب نہیں دیا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے جن کو کہا کہ اس کو معاف کر دیں لیکن انہوں نے کہا کہ ہم اسے لے کر جائیں گے۔ اس کے کچھ دیر بعد لڑکی اپنے حواس میں واپس آئی اور جن چلا گیا تو میں نے لڑکی سے کہا کہ تم یہاں سے چلی جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے وہ لڑکی جہاں بھی ہو خیریت سے ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ ایوارڈ تقریب، پاکستانی سفیر کی شرکت، طلبہ کو اعزازات سے نوازا

میٹا نے یورپی ممالک میں اپنے اسمارٹ گلاسز کی لانچنگ مؤخر کردی

سابق گوگل ایگزیکٹو میٹ برٹِن بی بی سی کے نئے ڈائریکٹر جنرل مقرر

پاک چین مشترکہ بحری مشق کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز داچنگ کی کراچی آمد

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ