امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں مقامی پرواز کے دوران دوسرے مسافر پر حملہ کرنے کے الزام میں بھارتی نژاد 21 سالہ نوجوان اشان شرما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ نیو جرسی کا رہائشی اشان شرما فرنٹیئر ایئر لائنز کی فلائٹ میں سوار تھا جو فلاڈیلفیا سے میامی جا رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران اشان نے اپنے پیچھے بیٹھے مسافر کیانو ایوانز پر اچانک حملہ کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اشان شرما نے بغیر کسی اشتعال کے کیانو کے گلے کو دبوچنے کی کوشش کی، اور اس پر انتہائی اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز الفاظ کہے۔ ویڈیو میں اشان کو کہتے سنا گیا کہ تم ایک معمولی انسان ہو، تمہاری موت ممکن ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اشان شرما نے حملے سے قبل بلاوجہ قہقہے لگانے شروع کیے اور انتہائی عجیب رویہ اختیار کیا۔ جب کیانو نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے ایمرجنسی بٹن دبانا چاہا تو اشان نے اس پر حملہ کر دیا۔ کیانو نے مزاحمت کرتے ہوئے خود کو بچایا، جس کے دوران اشان کو چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور اس کی ایک آنکھ سوج گئی۔ کیانو کو معمولی خراشیں آئیں۔ طیارے کے میامی ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے اشان شرما کو گرفتار کر لیا۔ اس پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے اسے 500 ڈالر کے ضمانتی بانڈ پر رہا کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضاؤں پر مشکلات کے سائے برقرار، اب ایک طیارے کی کھڑکی گئی

عدالت میں اشان شرما کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل ایک خاص روحانی مراقبے میں تھا اور حملے کی نیت نہیں رکھتا تھا۔ تاہم، جج نے اس دفاع کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب متاثرہ مسافر کیانو ایوانز نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں صرف مزاحمت کا حصہ دکھایا گیا ہے، جبکہ حملے کا آغاز اشان شرما نے کیا تھا۔

واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور کئی صارفین نے ہوائی سفر میں مسافروں کی ذہنی حالت کی بروقت جانچ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟