’گروک پاکستانیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے، اب اللہ ہی بچائے‘

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس کا فیچر ’گروک‘ پذیرائی حاصل کر رہا ہے اور پاکستان میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کئی صارفین اس سے طرح طرح کے سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں جن میں زیادہ تر سیاسی نوعیت کے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر کئی صارفین خبروں کی تصدیق یا تردید کے لیے ’گروک‘ سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں اور اپنی من مرضی کے جوابات کو سیاسی وابستگیوں اور دلچسپیوں کے پیرائے میں پیش کرتے ہیں۔

پاکستان میں بہت سے انٹرنیٹ صارف جس سے مختلف نوعیت کے سوال کر رہے ہیں۔ صحافی عمر چیمہ نے گروک سے پاکستانی سیاست پر سوال کیا کہ کسی ایسے پاکستانی سیاستدان کا نام بتاؤ جو تمہارے خیال میں خبط عظمت اور نرگسیت کا شکار ہو۔ اس کا جواب دیتے ہوئے گروک نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان خبط عظمت اور نرگسیت کا شکار ہیں کیونکہ متعدد ذرائع میں ان کی تنقید نہ برداشت کرنے، گفتگو پر غلبہ اور خود کو مسیحا سمجھنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پاکستانی صارفین نے گروک کی معلومات کو جانچنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ایک صارف نے سوال کیا کہ پاکستان کا سب سے کامیاب وزیراعظم کون تھا عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف کا یا بے نظیر بھٹو جس کے جواب میں گروک نےنواز شریف کو بہترین وزیراعظم قرار دیا تو ن لیگ کے حامی صارفین نے اس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو تو گروک بھی اچھا نہیں ملا۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ گروک بھی سوچتا جوگا کہ کس قوم سے واسطہ پڑ گیا ہے۔

صحافی اسد اللہ خان نے گروک کے تحریک انصاف کے حق میں جوابات دیکھتے ہوئے کہا کہ ’گروک پر یوتھیا ہونے کا الزام بس لگنے ہی والا ہے‘۔

صنم جاوید خان نے لکھا کہ گروک میرے ٹوئٹس کی ایسی تشریح کر رہا ہے لگتا ہے اس بار میں گروک کی وجہ سے جیل میں جاؤں گی۔

صابر شاکر لکھتے ہیں کہ بے بسی کا عالم یہ ہے گروک کے خلاف پیکا ایکٹ بھی نہیں لگتا۔

احتشام الحق نے لکھا کہ گروک پاکستانیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے، اب اللہ ہی بچائے۔

ایک ایکس صارف نے لکھا کہ گروک تو ن لیگ اور پی ٹی آئی کی لڑائی میں پھنس گیا ہے۔

افتخار حسین نے لکھا کہ گروک بڑا شاطر ہے جواب دینے سے پہلے سوال کرنے والے کی پروفائل وزٹ کرتا ہے اس کے مطابق جواب لکھ دیتا ہے لہٰذا سب کو خوش رکھنے کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کا دعویٰ تھا کہ ’گروک‘ اب تک دنیا میں متعارف کرائے جانے والا سب سے اسمارٹ اے آئی چیٹ بوٹ ہے، جس کا مقابلہ دیگر چیٹ بوٹس نہیں کرسکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟