متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ اتصالات نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار
سرمایہ کاری کے حوالے سے گروپ نے اپنے عزم کا اظہار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے سی ای او حاتم دوویدار کی قیادت میں ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر، وزارت کامرس، نجکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹریز اور وزارت خارجہ کے سینیئر حکام شریک تھے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے اور پاکستان میں کاروبار دوست ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اتصالات کمپنی کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلکام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔
اتصالات کے گروپ سی ای او حاتم دوویدار نے پاکستان حکومت کی مسلسل حمایت پر تعریف کی اور پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل کے فروغ اور کنیکٹویٹی اہداف میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔