سویڈن کا پاکستانیوں کے لیے ویزا سروس بحال کرنے کا اعلان

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان 2 جولائی 2025 کو اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا خدمات کی بحالی کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟

یہ اقدام ان پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گا جو وزٹ ویزا پر سویڈن کا مختصر مدت کے لیے دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانی شہری پاکستان سے سویڈن کے لیے 90 دن تک کے قیام کے لیے شینجن ویزے کی درخواست 7 جولائی 2025 سے دے سکیں گے۔

مزید پڑھیے: پاکستانیوں کے لیے جرمنی جانا آسان، مگر کیسے؟

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔

اسٹاک ہوم میں ہونے والی دو طرفہ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل فارن سیکریٹری (یورپ) نے کی جبکہ سویڈن کی نمائندگی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے کی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp