لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا۔
CM پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی گاڑی کولاہورجوہر ٹاؤن میں چالان ،سکیورٹی خدشات کی وجہ سے گاڑی کے کالے شیشے تھے جس پر چالان ہواٹریفک وارڈن نےجب روکا تواُنھیں معلوم ہوا کہ یہ تو CM کے صاحبزادے ہیں مگر جنید صفدر نے ٹریفک وارڈن سے کہا کہ آپ اپنی قانونی کاروائی کریں pic.twitter.com/MyHmooZqBr
— Usman Bhatti (@UsmanBhatti40) July 7, 2025
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار نے جوہر ٹاؤن میں جنید صفدر کے ساتھ موجود سیکیورٹی گاڑی کو قانون کی خلاف ورزی پر روکا اور موقع پر ہی چالان جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جنید صفدر نے چالان کو خوش دلی سے قبول کیا اور اسے جمع کروانے پر رضامندی ظاہر کی۔