کہیں رحمت کہیں زحمت، بارش نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مگر اس کے باوجود حبس اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش نے موسم کو تو خوشگوار بنایا مگر نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بھی آئندہ چند گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادھر مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج مزید بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی ایک بڑھتا ہوا عالمی بحران اور پاکستان کی آزمائش

محکمہ موسمیات کے مطابق کہوٹہ، کلر سیداں، ڈڈیال اور کوٹلی میں بادل برسانے والا نیا نظام بن رہا ہے، جو آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں میں کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا تک پھیل سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسلادھار بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟