قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت برقرار رکھیں گے۔ پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور چیئرمین کے مشیر عامر میر نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ سیریز 20 سے 24 جولائی تک شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
PCB Chief Operating Officer Sumair Ahmad Syed and Advisor to Chairman Amir Mir announce Pakistan T20I squad for Bangladesh series.
Watch press conference ➡️ https://t.co/IaJ2z0nfdP#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ExmHJNmL1Q
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 8, 2025
بنگلہ دیش کے خلاف 15 رکنی ٹی20 اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)
ابرار احمد
احمد دانیال
فہیم اشرف
فخر زمان
حسن نواز
حسین طلعت
خوشدل شاہ
محمد عباس آفریدی
مزید پڑھیں:ویان ملڈر نے برائن لارا کا ایک اننگز میں 400 رنز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع خود چھوڑ دیا، جانیں کیوں؟
محمد حارث (وکٹ کیپر)
محمد نواز
صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)
صائم ایوب
سلمان مرزا
سفیان مقیم

ٹیم مینجمنٹ:
نوید اکرم چیمہ (منیجر)
مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)
ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)
محمد حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)
شین مکڈرمٹ (فیلڈنگ کوچ)
کلیف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)
گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)
طلحہ اعجاز (اینالسٹ)
سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)
ارتضیٰ کمال (سیکیورٹی منیجر)
ڈاکٹر واجد علی رفائی (ڈاکٹر)
محمد احسن (مساج تھراپسٹ)
پاکستانی اسکواڈ میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے، جو مستقبل میں ٹیم کا اہم حصہ بن سکتے ہیں۔ سیریز کا مقصد نہ صرف جیت بلکہ نئے کھلاڑیوں کی آزمائش بھی ہے۔














