گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش
اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل پنجاب پولیس کے اہلکار جنہوں نے میری گاڑی روکی تھی میں ان کی پیشہ وارانہ مہارت سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ آپ کو ہر وقت، ڈیوٹی پر اور اس کے بعد بھی اپنی امان میں رکھے۔