ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 8 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

منگل کے روز ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 6 رہنماؤں کو انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا، عدالت میں پیشی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے باوجود ماہرنگ بلوچ کی رہائی کیوں نہ ہوسکی؟

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ جنہیں عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں مذکورہ رہنماؤں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو رواں سال، 22مارچ کو گرفتار کیا گیا، جب وہ اور دیگر کارکن سول اسپتال میں لاشوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنے میں شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا جھٹکا،مودی کی شامت آگئی۔۔۔۔ ماہرنگ بلوچ کے حوالے سے اہم فیصلہ

گرفتار افراد پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں ’سول اسپتال پر حملہ‘، ’عوام کو تشدد پر اکسانا‘ دہشتگردی، قتل، بغاوت اور عوامی نظم و نسق کے قوانین ( تھری ایم پی او) کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp