مظفرآباد کی وادی جہلم میں آج ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں نجی اسکول کی وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 26 بچے زخمی ہو گئے، 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر، جیپ کھائی میں گرنےسے 2 افراد جاں بحق
ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق جہلم کے علاقے چکار کے قریب نجی اسکول کی وین اچانک بے قابو ہوئی اور خطرناک موڑ پر کھائی میں جا گری۔
چکار درہ تمرال
سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب جہلم ویلی کی آبائی تحصیل چکار میں اسکول وین حادثہ ،26 طلبہ زخمی!
سابق وزیراعظم کی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت
تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ھے ترجمان محکمہ صحت جہلم ویلی pic.twitter.com/elkKApySch— Rashid Chakaari (@Chakaari40) July 8, 2025
حادثے میں وین ڈرائیور سمیت 26 بچے زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ڈرائیور اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمی بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد، لینڈسلائیڈنگ کی زد میں آنے والے مسافروں نے اپنی جانیں کس طرح بچائیں؟
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور وین کی فنی حالت کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ اس المناک حادثے نے علاقے میں کہرام مچا دیا اور والدین کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔