کوئٹہ کی 15 سالہ مستبشرہ حوصلے، ہنر اور خود انحصاری کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے ٹاپ کار موڈیفائر بھائیوں کی کہانی
مستبشرہ بینائی سے محروم ضرور ہیں لیکن ان میں یہ صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے کہ وہ خواب دیکھ کر ان کی تعبیر بھی ڈھونڈ لیا کرتی ہیں۔
ان کا ایک خواب خود انحصاری کا حصول تھا جس کی تکمیل کے لیے انہوں نے گھر میں ہی فروزن فوڈ تیار کرکے آن لائن فروخت کرنے کا کاروبار شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگئیں۔
مزید پڑھیے: کوئٹہ کی مویشی منڈی میں جانور بیچنے والی سخت جان ماں، بیٹی
مستبشرہ اپنی اس صلاحیت کی بدولت کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔ ان کی دلچسپ کہانی جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔