27 یوٹیوب چینلز والوں کے خلاف مزید کیا کچھ ہوگا، وزیر مملکت طلال چوہدری نے بتادیا

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جن 27 یوٹیوب چینلز کو بین کیا جارہا ہے، ان کے خلاف کریمنل کارروائی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ  سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے۔ اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔ پوری دنیا میں سائبر  کرائمز، سائبر سیکیورٹی اور سائبر کے باقی معاملات کے بارے میں قوانین موجود ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی نے ہاتھ میں موبائل اٹھایا، اور کسی کے قتل کا فتویٰ دیدے، کسی کے سر کی قیمت لگا دے، کسی کے بارے میں مذہبی بنیاد پر ایسی بات کہہ دے کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیے عدالت کا ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم، متعدد صحافی متاثر

انہوں نے کہا کہ انتشار پیدا کرنے کے لیے موبائل اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ پوری دنیا میں اس کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود ہیں۔ پاکستان میں بھی ہیں۔ جو شخص ان قوانین  کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے وی لاگز کرتا ہے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس چلاتا ہے، اسے مکمل اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیے عدالتی حکم پر بلاک ہونے والے 27 یوٹیوب چینلز تک کیا وی پی این کے ذریعے رسائی ممکن ہے؟

ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ جن افراد کی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد ہوئی ہے، ان میں زیادہ تر بھگوڑے  ہیں۔  وہ سوشل میڈیا سے پیسے کمانے کے لیے سنسنی پھیلاتے تھے،  اس طرح اپنی ریٹنگ بڑھاتے تھے، پیسے کماتے ہیں اور یہاں افراتفری پھیلاتے ہیں۔ ان کے خلاف کریمنل کارروائی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت ٹاکرا: دونوں ملکوں کے کپتانوں نے ایک بار پھر ہاتھ نہ ملایا

لائیوایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

این ڈی آر ایم ایف کے 6.5 ارب روپے کے منصوبے مکمل، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ

پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کرلیا

ویڈیو

رجب بٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش، خوشی کی خبر سن کر جذباتی ویڈیو شیئر کر دی

ایشیا کپ میں صائم ایوب کا دلچسپ کردار، بیٹنگ پر سوالات مگر بولنگ میں دھوم

’ فیلڈ مارشل نے دشمن کے حملے کی اطلاع دی تو ان کی آواز میں ٹھہراؤ اور یقین محکم تھا، وزیراعظم کا لندن میں خطاب

کالم / تجزیہ

بُھولی یا بھلّی

دلوں کو جوڑنے والے کرکٹرز

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ