نواز شریف کو نااہل کرنے والے ججوں سے متعلق خواجہ آصف کا سخت موقف سامنے آ گیا

اتوار 7 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کو نااہلی کی سزا سنانے والے ججوں کو پارلیمنٹ کے کٹہرے میں بلایا جائے گا۔

لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم موجودہ بحران میں پارلیمنٹ کا بھرپور دفاع کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے اور بحران کا بہترین حل بھی یہی ہے۔

اس سے قبل خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہل کردیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت اس وقت سے یہ موقف اختیار کرتی آرہی ہے کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر کے انصاف کا خون کیا گیا جس کا نقصان ملک کو ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp