ملک بھر میں شدید بارشیں: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، متعدد علاقے زیرِ آب، بجلی کا نظام متاثر

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

بلوچستان:

خضدار میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں بھی شدید بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور مقامی انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

پنجاب:

پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور مضافاتی علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جب کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ زندہ پیر کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہو گیا۔

لاہور، فیصل آباد، میاں چنوں، کمالیہ اور گجرات میں بھی بارش کے بعد شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ گجرات کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، جب کہ گیپکو کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔

سندھ:

لاڑکانہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ لاڑکانہ میں تیز بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کا الرٹ:

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور برساتی ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل