ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب: 120 افراد جاں بحق، 172 لاپتا، خصوصی اجلاس طلب

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی جبکہ 172 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کریر کاؤنٹی میں ہوا جہاں 96 افراد، جن میں 36 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ

سیلابی ریلوں سے کئی اضلاع متاثر ہوئے، خاص طور پر گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ مسٹک میں کم از کم 27 بچوں اور کیمپرز کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے تحفظ، ابتدائی وارننگ سسٹم، اور متاثرہ علاقوں کے لیے مالی امداد جیسے اقدامات زیر بحث آئیں گے۔

ریسکیو آپریشنز میں مقامی، ریاستی اور وفاقی ادارے شریک ہیں۔ ناسا نے فضائی نگرانی کے لیے جدید طیارے تعینات کیے ہیں، تاہم آخری زندہ بچاؤ جمعہ کو ہوا تھا۔

سیلاب سے اب تک 12,000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ صرف 7 فیصد ٹیکساس کی رہائشی املاک کے پاس فلڈ انشورنس ہے۔

وفاقی ایجنسی FEMA کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھے ہیں، اور وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم نے ایجنسی کو ختم کر کے ایک نئے نظام کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

امدادی فنڈز کے لیے ریڈ کراس، سیلویشن آرمی اور کر کاؤنٹی فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات دیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp