ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو قتل کرنے والا باپ گرفتار

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ مہک شہزادی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اخلاق کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا

پولیس کے مطابق، ملزم اخلاق مہک سے بار بار ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا، اور انکار پر اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزم کو کچھ دیر میں تھانہ روات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جن میں ایک ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او روات زاہد ظہور، دوسری کی ہومیسائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ کے انچارج جمال کے سپرد تھی، جبکہ تیسری خصوصی ٹیم ایک سینئر پولیس افسر کی سربراہی میں روانہ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:’آئندہ ڈالا کلچر یا اسلحے کی نمائش نہیں کروں گا‘، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے توبہ کرلی، ویڈیو وائرل

ان تینوں ٹیموں کی مجموعی نگرانی ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے اس آپریشن کی مکمل نگرانی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی، تھانہ روات کی حدود میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں باپ نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر اپنی ہی بیٹی، میٹرک کی طالبہ مہک شہزادی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟