عمران خان کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے  کوئی نہیں روکے گا، سینیٹر عرفان صدیقی

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بچے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں کریں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان اپنے بچوں کو سیاست میں متحرک کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ضرور پاکستان آئیں اور اگر وہ سیاسی تحریک چلانا چاہتے ہیں تو اس کی بھی اجازت ہے، بشرطیکہ وہ آئین و قانون کی حدود میں رہ کر کام کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی ان کی اپنی حکمت عملی اور قانونی موقف پر منحصر ہے، کوئی بہن یا بیٹا ان کے لیے رہائی کا سبب نہیں بن سکتا۔

عرفان صدیقی نے خیبرپختونخوا حکومت کی تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں کے بچے اور عمران خان

انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک زیرک اور بردبار شخصیت ہیں، جو ذمہ داری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت ہے، اور اتحادی حکومت میں ہم کیوں چاہیں گے کہ نظام عدم استحکام کا شکار ہو؟

چینی کی قیمتوں سے متعلق سوال پر سینیٹر عرفان صدیقی نے وضاحت کی کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت نے چینی درآمد کی ہے، تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان