وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا صدر بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کے خلاف چلنے والی منفی مہم کی سخت مذمت کی ہے۔ اور کہا کہ یہ افواہیں بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد صرف پاکستان کی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں کیا صدر آصف علی زرداری کو ہٹایا جارہا ہے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی کا تبصرہ
محسن نقوی نے واضح طور پر کہا کہ نہ تو صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لینے کی بات کی گئی ہے اور نہ ہی آرمی چیف کا صدر بننے کا کوئی ارادہ ہے۔
We are fully aware of who is behind the malicious campaign targeting President Asif Ali Zardari, Prime Minister Shahbaz Sharif, and the Chief of Army Staff. I have categorically stated that there has been no discussion,nor does any such idea exist,about the President being asked…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 10, 2025
انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف کے بارے میں واضح طور پر کہا کہ ان کا واحد مقصد پاکستان کی طاقت اور استحکام کو بڑھانا ہے، اور ان کی قیادت میں فوج کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ محض جھوٹی افواہیں ہیں جنہیں دشمن عناصر اور غیر ملکی ایجنسیوں کی مدد سے پھیلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے صدر کا فوجی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور احترام بھرا رشتہ ہے، اور اس رشتہ کو کسی بھی منفی مہم سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومتی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ جھوٹ کون پھیلا رہا ہے، یہ افواہیں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں اور اس سے کس کو فائدہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ’جو بھی اس منفی بیانیے میں ملوث ہیں، وہ جو چاہیں کریں، لیکن ہم پاکستان کو دوبارہ طاقتور بنانے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائیں گے، انشاء اللہ۔‘













