پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کے 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی شنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان اسپیکر کے مطابق، اسپیکر کو آئین کے آرٹیکل 63(2) اور 113 کے تحت معطل ارکان کے خلاف نااہلی کے ریفرنسز موصول ہوئے، جن پر باقاعدہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اسپیکر نے تمام 26 معطل ارکان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

یہ سماعت کل، بروز جمعہ 11 جولائی کو صبح 11 بجے اسپیکر چیمبر میں ہوگی، جہاں ہر رکن کو انفرادی طور پر سنا جائے گا۔ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 10اے کے تحت ارکان کو شفاف اور منصفانہ سماعت کا حق دیا جا رہا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ تمام ریفرنسز پر کارروائی آئینی دائرہ کار میں ہو رہی ہے، اور ہر رکن کو مکمل دفاع کا موقع دیا جائے گا۔ آئینی تقاضوں کے مطابق اسپیکر 30 دن کے اندر ریفرنسز پر فیصلہ کرنے کا پابند ہے، جس کے لیے شفاف اور غیر جانبدار عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف احتجاج پر اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کرنا مہنگا پڑ گیا، پہلے اسپیکر اسمبلی ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 اراکین کی رکنیت معطل کی اور پھر اس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو ان اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس بھی بھیج دیا۔

علاوہ ازیں اسپیکر نے پنجاب اسمبلی میں احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے پر اپوزیشن کے اراکین پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، صرف یہی نہیں بلکہ اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے خلاف احتجاج کے باعث اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی تحریک عدم اعتماد کے تحت ہٹا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گالیاں دینا جمہوریت نہیں جمہوریت دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اسپیکر اسمبلی کے اقدامات عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟