دنیا بھر میں مائیکروسافٹ 365 کی سروسز کو بڑے پیمانے پر تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں صارفین کو آؤٹ لک اور ہاٹ میل استعمال کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صبح 5 بجے سے سینکڑوں صارفین نے سروسز میں خلل کی شکایات درج کروائی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آؤٹ لک کی سروس عالمی سطح پر متاثر ہوئی ہے۔ بہت سے صارفین کو لاگ ان کرتے وقت یہ پیغام موصول ہو رہا ہے کہ ان کا ای میل ایڈریس یا پاس ورڈ غلط ہے حالانکہ وہ درست معلومات درج کر رہے ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں مائیکروسافٹ کا دفتر بند: کیا ملکی ڈیجیٹل معیشت کو نقصان ہو سکتا ہے؟
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 62 فیصد صارفین آؤٹ لک میں لاگ ان کرنے سے قاصر ہیں جبکہ 34 فیصد صارفین کو سرور سے جڑنے میں مشکلات درپیش ہیں
مایکروسافٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک سروس اپڈیٹ میں کہا گا کہ ہمیں کچھ مسائل کا سامنا ہے، لیکن ہم ان پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے مسئلے کی وجہ کا تعین کر لیا ہے اور اس کے حل کے لیے اپڈیٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ عمل ہماری محفوظ چینج مینجمنٹ پالیسی کے تحت طویل وقت لے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سیم آلٹ مین کی ایک ہفتے بعد مائیکرو سافٹ سے دوبارہ اوپن اے آئی میں واپسی کی وجہ کیا ہے؟
یاد رہے کہ مائیکروسافٹ آؤٹ لک کے دنیا بھر میں تقریباً 400 ملین صارفین ہیں، اور کاروباری ادارے اسے جی میل پر فوقیت دیتے ہیں، کیونکہ یہ کمپنی کی دیگر مصنوعات جیسے مائیکروسافٹ ٹیم اور آفس سوئٹ کے ساتھ بہتر انضمام فراہم کرتا ہے۔