محسن نقوی نے بھارتی اعتراض رد کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلہ دیش میں طلب کرلیا

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اعتراضات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلہ دیش کے دارالخلافے ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی سی کا سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں منعقد ہو گا اور اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے رکن ممالک کو نوٹس بھیجوادیے گئے ہیں۔

محسن نقوی نے اجلاس طلب کیا ہے جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوران ہوگا۔ ان دنوں رکن ممالک کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ بہت عرصے بعد ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے بھارت اور سری لنکا نے اجلاس کی تاریخ اور مقام پر اعتراض کیا تھا اور دونوں ممالک نے اجلاس کسی اور جگہ منعقد کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزید پڑھیے: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ موخر کرنے کا فیصلہ، وجہ کیا بنی؟

تاہم اے سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ اجلاس ڈھاکا میں ہی ہوگا اور تیاری کے لیے 15 دنوں کا نوٹس دیا گیا ہے۔ اگر کوئی رکن ملک اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتا تو ان کے لیے آن لائن شرکت کا آپشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp