شمالی کورین خاتون کا صدر کم جونگ کے خلاف تاریخی اقدام، سول و فوجداری مقدمہ کردیا

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا کی چوی من کیونگ جنہوں نے جنوبی کوریا میں پناہ لی ہوئی ہے نے ایک تاریخی اقدام کرتے ہوئے شمالی کورین صدر کم جونگ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا میں جینز پہننے پر پابندی کیوں ہے؟

چوی من کیونگ 1997 میں شمالی کوریا سے چین فرار ہو گئیں تھیں لیکن سنہ 2008 میں انہیں واپس شمالی کوریا بھیج دیا گیا تھا جہاں انہیں اذیت اور جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

چوی من کیونگ نے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں کم جونگ ان کے خلاف سول اور فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس طرح وہ شمالی کوریا کے حکمران کے خلاف قانونی کارروائی کرنے والی پہلی پناہ گزین خاتون بن گئی ہیں۔

چوی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا دل سے یہ ارادہ ہے کہ یہ چھوٹا سا قدم انسانیت اور آزادی کی بحالی کے لیے سنگ میل ثابت ہو تاکہ مزید بے گناہ شمالی کوریائی شہری اس ظالمانہ نظام کی تنگی کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک تشدد کا شکار اور شمالی کوریا کے ظالمانہ نظام کی زندہ بچ جانے والی ہوں اور میری یہ ذمہ داری ہے کہ کم جونگ ان اور ان کے خاندان کو انسانیت کے خلاف جرائم پر جوابدہ ٹھہرا سکوں۔

مزید پڑھیے: شمالی علاقوں میں سیاحت یا سانحہ؟ محفوظ سفر کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر

چوی من کیونگ نے سنہ 2012 میں ایک بار پھر شمالی کوریا سے فرار ہو کر جنوبی کوریا میں پناہ لی تھی اور آج بھی وہ اپنے ماضی کے صدمات اور ذہنی اذیت کا سامنا کر رہی ہیں۔

جنوبی کوریا کی انسانی حقوق کی تنظیم ڈیٹابیس سینٹر فار نارتھ کورین ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ وہ اس مقدمے کو کم جونگ ان اور پیانگ یانگ کے دیگر افسران کے خلاف اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جائے گی۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کا ہائپر سونک وار ہیڈ سے لیس ٹھوس ایندھن والے میزائل کا تجربہ

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی عدالتیں ماضی میں شمالی کوریا کے خلاف فیصلے دے چکی ہیں لیکن پیانگ یانگ نے ان فیصلوں کو نظرانداز کیا ہے۔ تاہم چوی کا یہ مقدمہ عالمی سطح پر شمالی کوریا کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مزید دباؤ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی خدشات کے باوجود یوکرین کا امریکی امن منصوبے پر آمادگی کا اظہار

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان