خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع میں ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا اجرا

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ژوندون او پی ڈی کارڈ کے تحت معائنہ، تشخیص اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، اس کے تحت مستحق شہریوں کو مکمل او پی ڈی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس میں صرف داخل مریض مستفید ہو رہے تھے جبکہ ‘ژوندون’ کارڈ میں اب او پی ڈی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

مشیر صحت نے کہا کہ مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ، چترال میں جرمن ادارے کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص  کی، چیئرمین عمران خان، وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا عام آدمی کو مفت علاج کی فراہمی کا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا۔

احتشام علی نے کہا کہ عوام اپنا شناختی کارڈ نمبر 9930 پر ایس ایم ایس کر کے اہلیت چیک کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp