نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔
جمعرات کے روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم نے ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کمیونٹی کی مختلف شعبوں میں خدمات اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے اور ان کی محنت و لگن پاکستان کا مثبت تاثر دنیا بھر میں اجاگر کررہی ہے۔