ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں جو کہ تاریخ کی سب سے بلند سطح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کرپٹو کرنسی کی وجہ سے زرمبادلہ میں کمی ہوسکتی ہے؟
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر سے متعلق اپنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 4 جولائی تک سرکاری ذخائر کی مالیت 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تھی۔
پچھلے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 1 ارب 77 کروڑ 44 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 16 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے۔
گزشتہ ہفتے کے اختتام تک ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔