بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کے حملے، سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی

جمعرات 10 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی برف سے حملے اور مسافروں کو اغوا کرنے کی اطلاعات ہیں۔

مسلح افراد نے قلات کے مقام مرجان کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کی اور 2 ٹرکوں کو نذرِ آتش کردیا۔

پولیس کے مطابق واقع میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کے بعد گڈز اونرز ایسوسی ایشن نے معدنیات کی سپلائی معطل کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے

دوسری طرف سر ڈھکہ کے علاقے میں مسلح افراد نے مسافر بسوں پر حملہ کردیا جس میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسافروں کی اغوا کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات، مستونگ اور سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں، تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا۔ عوام کی جان، مال اور املاک کی حفاظت کے لیے فورسز مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سر ڈھاکہ کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp