مالی سال 25-2024 میں پاکستان ریلوے کی ریکارڈ آمدن، 93 ارب روپے کا سنگ میل عبور

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے نے مالی سال 25-2024 کے دوران 93 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے، جو کہ ادارے کی 78 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے رہی تھی۔

وزیر ریلوے کے مطابق، مسافر ٹرینوں سے 47 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 31 ارب 50 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی، اس کے علاوہ ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب، دیگر کوچنگ ذرائع سے 3 ارب اور متفرق ذرائع سے 9 ارب 50 کروڑ روپے حاصل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریونیو جنریشن کے لحاظ سے کراچی ڈویژن نے سب سے زیادہ کارکردگی دکھائی، پسنجر سیکٹر میں کراچی ڈویژن نے پونے 15 ارب روپے کی آمدن حاصل کی، جب کہ لاہور ڈویژن ساڑھے 11 ارب روپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ہیڈکوارٹرز اور ملتان نے بالترتیب ساڑھے 5 اور 5 ارب روپے کمائے، سکھر کی آمدن 4 ارب 80 کروڑ، راولپنڈی کی 4 ارب 70 کروڑ، پشاور کی ایک ارب 25 کروڑ اور کوئٹہ کی 52 کروڑ روپے رہی۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کا سہ فریقی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق

سرکاری اعدادوشمار فریٹ سیکٹر میں بھی کراچی نمایاں رہا، جہاں سے 28 ارب روپے کی آمدن ہوئی ملتان نے ایک ارب، لاہور نے 83 کروڑ، پشاور نے 77 کروڑ، راولپنڈی نے 31 کروڑ، سکھر نے 28 کروڑ اور کوئٹہ نے 10 کروڑ روپے حاصل کیے۔

وزیر ریلوے نے محدود وسائل میں شاندار کارکردگی پر ریلوے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مزدور کو سلام پیش کرتے ہیں، جس نے ادارے کے استحکام کے لیے خون پسینہ بہایا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال مال گاڑیوں سے حاصل ہونے والی آمدن کو 70 فیصد تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ