دیوان موٹرز نے پاکستان میں BMW کی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام وفاقی بجٹ 2025-26 میں کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کے بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
کم قیمتوں کا اطلاق پیٹرول اور پلگ اِن ہائبرڈ (PHEV) دونوں ماڈلز پر ہو گا، جس کے باعث کئی ہائی پرفارمنس گاڑیاں اب پہلے سے کہیں زیادہ سستی ہو گئی ہیں۔
کم قیمت ماڈلز جیسے کہ BMW 218 GC کی قیمت میں تقریباً 45 لاکھ روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ پریمیم ماڈلز پر اس سے بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ X7 M60i xDrive کی قیمت میں تقریباً 4 کروڑ 79 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ملک بھر میں تمام مجاز ڈیلرشپس پر کر دیا گیا ہے۔
ا