گلگت بلتستان میں کالے ریچھ پر تشدد کی ویڈیو وائرل، وفاقی وزیر مصدق ملک کا نوٹس

ہفتہ 12 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مصدق ملک منے گلگت بلتستان کے علاقے دیامر میں کالے ریچھ پر مبینہ تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ جنگلی حیات سے بدسلوکی ناقابل برداشت حرکت ہے جس پر قانونی کارروائی ہوگی۔

مصدق ملک نے واقعے سے متعلق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سے بھی رابطہ کیا اور کہا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دیامر میں ریچھ پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں 2 بندے جانور کو ڈنڈوں سے مار کر پہاڑ سے گرا رہے تھے جبکہ ایک بندہ ویڈیو بنا رہا تھا۔

ویڈیو سامنے آنے پر واقعے کی ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp