آل ٹائم گریٹسٹ پلیئرز کی فہرست، بابر اعظم ہر شعبے میں سب سے آگے نکل رہے ہیں

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 2015 میں ڈیبیو کرنے والے بابر اعظم آج دنیا کے گریٹسٹ پلیئرز کی فہرست میں کہیں آگے نکل چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنے کئی ریکارڈز میں گریٹیسٹ پلیئرز ہاشم آملہ، ویرات کوہلی جیسے بڑے پلیئرز کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

15 اکتوبر 1994 میں پیدا ہونے والے 28 سالہ کھلاڑی بابر اعظم اب تک 251 انٹرنیشنل میچز میں 50 اعشاریہ 07 کی اوسط سے 12 ہزار 270 رنز بنا چکے ہیں۔

بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں 81 اعشاریہ 8 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 30 سینچریاں، 82 ففٹیاں اسکور کیں۔

بابر اعظم نے پورے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں اب تک ایک ہزار 258 چوکے اور 126 چھکے لگائے ہیں جبکہ 15 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ریکارڈ مشین بابر اعظم نے کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے بے مثال ریکارڈ بنائے ہیں۔

بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر پر ایک نظر

جب بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم میں ڈیبیو کیا اس وقت ون ڈے رینکنگ میں پاکستان 9 ویں نمبر پر تھا۔

28 سالہ کھلاڑی کا  ون ڈے کی تاریخ میں پہلی پاکستان کو نمبر 1 پر براجمان کرانے میں بابر اعظم کا کردار بہت اہم ہے۔

نمبر ون بیٹسمین نے 100 میچز کی 98 اننگز کھیلیں 5 ہزار 89 رنز بنائے،  ان کی اوسط 59 اعشاریہ 17 اور اسٹرائیک ریٹ89.24 رہا۔

بشکریہ پی سی بی؛ بابر اعظم کی کوور ڈرائیو کھیلتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر

بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 98 اننگز کھیل کر 18 سینچریاں اور 26  نصف سینچریاں بنائی ہیں۔

انہوں نے ابھی تک سب سے کم اننگز کھیل کر 18 سینچریاں بنائی ہیں۔

بابر اعظم نے سب سے کم میچز کھیل کر 5 ہزار رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

اس سے پہلے  جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے 102 اننگز میں 5 ہزار رنز بنائے تھے۔

بابر اعظم نے ابھی تک سب سے زیادہ 10 اننگز کھیل کر 5 ون ڈے سینچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکور کیں۔

اس کے بعد 9 اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 3 سینچریاں، اور سری لنکا کے خلاف بھی 9 اننگز میں 3 سینچریاں اسکور کیں۔

بابر اعظم نے نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے خلاف 19 اور زمبابوے کے خلاف 8 ون ڈے میچز کھیلے، تینوں ٹیموں کے خلاف بابر نے 2،2 سنچریاں اسکور کیں۔

بابر نے 2 میچز کھیل کر جنوبی افریقہ کے خلاف ایک سنچری بنائی۔

سب سے کم اننگز کھیل کر سب سے تیز 5 ہزار رنز اور 18 سینچریاں بنانے کے بعد بابر اعظم آل ٹائم گریٹسٹ پلیئرز کی لسٹ میں کہیں آگے نکل گئے ہیں۔

بابر اعظم کا ون ڈے میں اوور آل اسٹرائیک ریٹ 89 اعشاریہ 31 اور ایوریج 59.85 ہے۔

بابر اعظم کے ٹی20 کیریئر کا مختصر جائزہ

بابر نے ٹی 20 میں 98 اننگز کھیل کر 41 اعشاریہ 48 کی اوسط سے 3 ہزار 485 رنز اسکور کیے۔ 3 سینچریاں اور 30 نصف سینچریاں بنائیں، 371 چوکے اور 53 چھکے لگائے۔ ٹی 20 میں بابر کا اسٹرائیک ریٹ 128 اعشاریہ 40 اور اوسط 41.48 رہی۔

بشکریہ پی سی بی؛ ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کے خلاف شاندار ففٹی بنانے کے بعد کی تصویر

بابر اعظم نے ٹی 20 میں صرف 81 میچز کھیل کر سب سے تیز 3000 رنز مکمل کیے۔

بابر اعظم کی ٹیسٹ میچز کی کارکردگی

بابر اعظم نے 47 میچز میں 85 اننگز کے دوران 48 اعشاریہ 63 کی اوسط سے 3 ہزار 696 رنز بنائے۔ 9 سینچریاں 26 نصف سینچریاں55 اعشاریہ 2 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ مکمل کیں۔

بشکریہ آئی سی سی؛ بابر اعظم ٹیسٹ میچ میں شاندار کوور ڈٖرائیو کھیلتے ہوئے۔

 بابر اعظم نے اب تک کپتان کے طور پر تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ 91 میچز کھیلنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔

کیلنڈر ایئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ 2 ہزار 598 رنز بنا کر یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

تینوں فارمیٹس میں ایک ساتھ 9 نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بابر اعظم ہی کے پاس ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp