یومِ شہدائے کشمیر: شہباز شریف کا حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے حقِ خودارادیت اور آزادی کی جدوجہد میں اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت فراہم کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اتوار کے روز یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یومِ شہدائے کشمیر ہر سال 13 جولائی 1931 کو ڈوگرہ افواج کے خلاف احتجاج کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 22 کشمیریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیری مسلمانوں کی ثابت قدمی، ظالمانہ قوتوں کے خلاف مزاحمت، اور ان کے غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی ہے، آزادی، انسانی حقوق اور کشمیری عوام کے حقوق کی جدوجہد کشمیر کی تاریخ میں مسلسل جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے جائز حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں اور دے چکے ہیں۔ ’پاکستان کی حکومت جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔‘

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ان تمام کشمیری شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی تسلط کے خلاف دہائیوں پر محیط جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

’آج حکومتِ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اور جموں و کشمیر کے عوام کے حقِ خودارادیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟