عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے سوال اٹھایا ہے کہ پارٹی قیادت بتائے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 90 روز میں عمران خان کو رہا کرو ورنہ پھر تم نہیں یا ہم نہیں، علی امین گنڈاپور کا حکومت کو الٹی میٹم

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھے خبر ملی ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے کسی لائحہ عمل کا اعلان ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 5 اگست کے مقابلے میں 90 روز کا پلان کہاں سے آگیا، کیا کوئی اس پر روشنی ڈالے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ رات چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر کی موجودگی میں حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ 90 روز میں عمران خان کو رہا کیا جائے۔ تاہم اس تقریب میں پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو نہیں بلایا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم نے لاہور سے عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز کردیا ہے، اور 5 اگست تک اسے عروج پر لے کر جائیں گے۔ اب آر یا پار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین اور بیرسٹر سیف کا انجام بھی ’نیکسٹ اسٹاپ اڈیالہ‘ نظر آ رہا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو شعور دیا اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کی بات کی۔ وہ آج بھی پاکستان کی خاطر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp