ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی بھی کر دی۔
محمکہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت سمیت مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کو تیار ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، سیدوشریف اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا تاہم میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔گزشتہ روز ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔