ریسلنگ لیجنڈ بل گولڈ برگ نے 27 سالہ کیریئر کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اتوار 13 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر اور لیجنڈ بل گولڈ برگ نے تقریباً 3 دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے بعد باضابطہ طور پر ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

12 گولڈ برگ نے 12 جولائی کو اپنے آبائی شہر ایٹلانٹا میں ہونے والے ‘سیٹرڈے نائٹ مین ایونٹ’ میں اپنا آخری مقابلہ لڑا۔ یہ مقابلہ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کے لیے موجودہ چیمپئن گنٹر کے خلاف تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ہر دلعزیز لیجنڈری ریسلر مسٹیریو سینیئر انتقال کرگئے

گولڈ برگ اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ رنگ میں داخل ہوئے جبکہ کچھ دوست اور اہل خانہ شائقین میں موجود تھے۔ 58 سالہ گولڈ برگ نے اپنے مشہور داؤ ‘اسپیئر’ اور ‘جیک ہیمر’ کا استعمال کیا مگر وہ گنٹر کو شکست نہ دے سکے۔

یہ یادگار مقابلہ 14 منٹ جاری رہا جس کے بعد گولڈ برگ کے اہل خانہ اور دوست رنگ میں آ گئے جہاں گولڈ برگ نے ایک جذباتی الوداعی تقریر کی۔

بل گولڈ برگ نے 22 ستمبر 1997 کو ورلڈ چیمپئن شپ ریسلنگ (ڈبلیو سی ڈبلیو) سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اپنے ابتدائی دور میں انہوں نے 173 مقابلوں تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ڈبلیو سی ڈبلیو چیمپئن شپ بھی جیتی۔ ان کی پہلی شکست 27 دسمبر 1998 کو کیون نیش کے ہاتھوں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ریسلر ونیش پھوگاٹ نے نریندر مودی کی پارٹی کو دھول چٹا دی

بعد ازاں انہوں نے مختصر عرصے کے لیے آل جاپان پرو ریسلنگ میں بھی حصہ لیا اور 2003 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بنے۔

2004  میں ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کے بعد وہ ریسلنگ سے دور ہو گئے، مگر 2015 میں ‘لیجنڈز آف ریسلنگ’ شو کے ذریعے دوبارہ منظر عام پر آئے۔

گولڈ برگ نے وقتاً فوقتاً ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی کی اور ایک مرتبہ پھر یونیورسل چیمپئن بھی بنے۔ اب انہوں نے باضابطہ طور پر رنگ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp