ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ میں اپنے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی پانچویں شادی کی تاریخ فکس کرنے جا رہی ہوں۔
دانیہ شاہ کو کسی تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ تیار ہو کر کھڑی ہیں اور ویڈیو ریکارڈ کروا رہی ہیں۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکیم شہزاد کا پانچواں نکاح میں خود کراؤں گی اور بہت جلد رخصتی کرا کر اپنے اوپر ایک اور سوکن لے کر آ رہی ہوں۔ جس پر حکیم شہزاد نے کہا کہ ’اس کا دماغ خراب ہے میں اسے پاگل خانے میں داخل کروا رہا ہوں‘۔
View this post on Instagram
دانیہ شاہ کا اصرار تھا کہ ان کی ہونے والی دلہن بھی اسی جگہ موجود ہیں جبکہ ہم نکاح کی تاریخ لینے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے شوہرحکیم شہزاد لوہا پاڑ نے ان سے قبل تین شادیاں کررکھی تھیں اور دانیہ ان کی چوتھی بیوی ہیں۔ دانیہ شاہ کے ہاں اپریل میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ویڈیو پر صارفین حکیم شہزاد اور دانیہ شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ 5 شادیوں کی اسلام میں اجازت ہی نہیں ہے تو دانیہ شاہ ان کا نکاح کیسے کرائیں گی۔
یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے ساتھ دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، ٹک ٹاکر نے پہلی شادی مرحوم عامر لیاقت سے فروری 2022 میں کی تھی۔
عامر لیاقت سے شادی کے محض 3 ماہ بعد ہی دانیہ شاہ ملک نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے کچھ عرصے بعد 9 جون 2022 کو عامر لیاقت انتقال کر گئے تھے۔