نااہلی کا سوال اٹھا تو فیصلہ کروں گا، ریفرنس نہیں بھیج رہا، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پچھلے 12 سے 15 روز کے دوران اسمبلی اراکین کی جانب سے نااہلی سے متعلق درخواستیں موصول ہوئی ہیں، تاہم یہ ریفرنس نہیں بلکہ آئینی سوال ہے جس پر فیصلہ آئین کی شق 63(2) کے تحت اسپیکر کو کرنا ہوتا ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ملک احمد خان نے واضح کیا کہ آئین میں شق 63(2) کے تحت نااہلی کا سوال اٹھنے پر اسپیکر کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اور اگر وہ 30 دن کے اندر فیصلہ نہ دے تو معاملہ ازخود الیکشن کمیشن کو چلا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس 3 اراکین اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمن، احمد اقبال اور افتخار چھچھر درخواستیں لے کر آئے، جنہوں نے بعض ارکان پر حلف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، اسپیکر کے مطابق، ایسے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے مگر یہ ریفرنس نہیں بلکہ آئینی سوال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گالیاں دینا جمہوریت نہیں جمہوریت دشمنی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

ملک احمد خان نے تحریک انصاف کے 22 ایم این ایز کی 2017 میں پیش کردہ مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی دلیل کی بنیاد پر سردار ایاز صادق کے پاس نااہلی کا سوال اٹھا تھا لیکن سپریم کورٹ نے اس پر سوموٹو ایکشن لے لیا جو ان کے مطابق آئینی اختیار سے باہر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ میں شہادتیں قلمبند نہیں ہوتیں، اگر کسی ٹرائل کورٹ میں غلط بیانی ثابت ہو جائے تو نااہلی ممکن ہے۔

اسمبلی میں حالیہ بد نظمی کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر کے دوران انتہائی بازاری زبان استعمال کی گئی، کتابیں پھینکی گئیں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں، ان کے مطابق ایسی جتھہ بندی قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: نااہلی سے نہیں گھبراتے، مریم نواز کی ایوان میں آمد پر احتجاج کرتے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

ملک احمد خان نے کہا کہ ایوان کی حرمت اولین ترجیح ہے، اور وہ ہاؤس کی روایت کو برقرار رکھیں گے۔ ’وزیراعلیٰ کوئی بھی ہو، ایوان میں اس کی تقریر کبھی نہیں روکی گئی، پھر آج کیوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر صاحب نے پنجاب میں اپوزیشن ارکان کی معطلی پر خط لکھا ہے، لیکن وہ سیاسی جماعت کے احتجاج کا حصہ بن گئے ہیں، اس ضمن میں وہ آرٹیکل 63(2) کی سپریم کورٹ تشریحات بھی کے پی اسمبلی کو بھیج رہے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر کسی خاتون ممبر کی ہراسگی کی درخواست پر کچھ تحریری طور پر آ گیا تو یہ سیاسی مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے انہیں ایسی ایک درخواست دی ہے اور وہ دلبرداشتہ ہو کر لندن جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی نااہلی ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم

انہوں نے زور دیا کہ احتجاج رائے کا حق ہے لیکن آئینی دائرے میں رہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کو تحریری معاہدہ کرنا ہوگا کہ ایوان کی حرمت کا خیال رکھا جائے گا۔’فی الحال فیصلہ نہیں کیا، مگر 3 دن میں غور کے بعد کوئی قدم اٹھاؤں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟