1928میں امریکا میں پیدا ہونے والےماہر فلکیات اور ماہر ارضیات یوجین شومیکرجنہیں سیاروں اور چاند کے بارے میں جاننے کا بہت شوق تھا انہوں نے چاند کے حوالے سے بے شمار تحقیقات بھی کیں۔
یوجین شو میکر کا ایک ہی خواب تھا کہ وہ چاند پر جائے لیکن اس کی خراب طبی حالت کی وجہ اسے خلابازوں کے عملہ سے نااہل کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے اس کاچاند پر جانے کا زندگی بھر کا خواب پورا نہ ہو سکا۔
1997میں ایک کار حادثے میں یوجین شو میکر کی موت واقع ہو گئی۔
1998میں ناسا نے چاند کے گرد چکر لگانے، اس کی ساخت اورکشش ثقل کی قوتوں کا مطالعہ کرنے کے لیےلیونیئر پروسپیکٹر نامی خلائی جہاز کا آغاز کیا۔
اس مشن کا مقصد ایسا اہم ڈیٹا فراہم کرنا تھا جس کے ذریعے سائنس دانوں کو چاند کی تخلیق اورارتقا کو سمجھنے میں مدد سکے۔
یوجین شو میکر کی چاند کی تلاش کے جذبے اور چاند کے حوالے سے کیے جانے والے کام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یوجین شو میکر کی راکھ کا ایک چھوٹا سا حصہ لیونیئر پروسپیکٹر مشن میں شامل کیا گیا تھا۔
یوجین شو میکر کی راکھ کو چاند پر پہنچانا یو ایس جی ایس،ناسا اور یوجین شومیکر کے خاندان کے درمیان تعاون سے ممکن ہوا۔
شو میکر کی راکھ کو ایک چھوٹے پولی کاربونیٹ کیپسول میں رکھا گیا تھا۔ کیپسول کولیونیئر پروسپیکٹرخلائی جہاز سے جوڑا گیا جو اسے چاند تک لے گیا۔
یوجین شو میکر وہ پہلا انسان ہے جس کی راکھ (قبر) چاند پر موجود ہے۔